کیا اسی ہفتے ایران جنگ ختم ہو جائے گی؟ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 9 March 2026

کیا اسی ہفتے ایران جنگ ختم ہو جائے گی؟ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ہم اپنے مقررہ اہداف کے حصول میں 4 سے 5 ہفتوں کے ابتدائی اندازے سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صحافی کی جانب سے اس ہفتے جنگ ختم ہونے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ایران کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کے بہت قریب پہنچ چکی ہے، س ہفتے تو نہیں، لیکن ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اپنے مقررہ اہداف کے حصول میں 4 سے 5 ہفتوں کے ابتدائی اندازے سے بہت آگے نکل چکا ہے اور اب ایران کے پاس نہ تو مؤثر بحریہ بچی ہے، نہ فضائیہ اور نہ ہی مواصلاتی نظام۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت کے حوالے سے انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی لیڈرشپ کے دو درجے مکمل طور پر ختم کیے جا چکے ہیں، اور یہ نقصان اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ نے ایران کی ممکنہ نئی قیادت کے بارے میں سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے اتنا کہا کہ "میں نے ایک نام سوچ رکھا ہے لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا۔”

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ امریکہ نے کچھ اہم ترین اہداف کو "بعد” کے لیے محفوظ کر رکھا ہے، اگر ضرورت پڑی تو ان اہداف کو ایسا نشانہ بنایا جائے گا کہ ایران میں ایسی تباہی ہوگی جس سے وہ کبھی دوبارہ ابھر نہیں سکے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ جنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے، لیکن امریکہ دشمن کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vwfRj7I

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();