جنگ بندی یا اسرائیل : امریکا کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، ایران - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 8 April 2026

جنگ بندی یا اسرائیل : امریکا کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، ایران

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جاری جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی شرائط واضح ہیں، اور واشنگٹن کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جنگ بندی چاہتا ہے یا اسرائیل کے ذریعے جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کام ساتھ نہیں چل سکتے، دنیا لبنان میں قتل عام دیکھ رہی ہے، گیند اب امریکی کورٹ میں ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا امریکا اپنے وعدوں پر عمل کرے گا؟

یاد رہے کہ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو تہران امریکہ کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی سے دستبردار ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل 28 فروری سے ایران کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ جنوبی لبنان میں بھی فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جو دو مارچ کو حزب اللہ کے سرحد پار حملے کے بعد شروع ہوئے، حالانکہ نومبر 2024 میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے نکل جائے گا، ایرانی میڈیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ygx0YNu

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();