پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟ - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 9 April 2026

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے صارفین کو اپنے قومی شناختی کارڈز فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں موبائل فون سروسز کی بلاتعطل فراہمی اور شفاف ٹیلی کام نظام کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو اپنے قومی شناختی کارڈز فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام صارفین جو ایکسپائر (زائد المیعاد) شناختی کارڈز پر موبائل سمیں استعمال کر رہے ہیں یا جن کی سمیں کسی دوسرے شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، ان کی سمیں کسی بھی وقت بلاک کی جا سکتی ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ایک بار سم بلاک ہونے کے بعد وہ نمبر دوبارہ حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

مزید برآں، پی ٹی اے نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ کسی بھی وفات پا جانے والے شخص کے نام پر موجود سم کارڈز کو بھی فوری طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی اور سروسز کے تعطل سے بچنے کے لیے نادرا سے اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کروائیں اور سمیں اپنے فعال کارڈز پر منتقل کرائیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم صارفین کے مفادات کے تحفظ اور محفوظ مواصلاتی نظام کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6UPFSoG

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();