بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اہم بیان - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 21 April 2026

بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر اہم بیان

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں17 اپریل سے بجلی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیموں سے پانی کےاخراج میں اضافےسےپیک اوقات میں 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور جنوب سے 400 میگاواٹ اضافی بجلی کی موجودگی سے سسٹم میں استحکام آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 17، 18 اور19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں کوئی لوڈمینجمنٹ نہیں کی گئی جب کہ 20اپریل کو بیشتر کمپنیوں نے رات کے وقت صرف ایک گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی، گیپکو اور سیپکو میں رات کے پیک اوقات میں 2گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5500میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی اور ایل این جی دستیاب ہوتے ہی ان تمام پاورپلانٹس سے بجلی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈمینجمنٹ کا سلسلہ جاری رہےگا، چوری پر لوڈمینجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے اس کاپیک لوڈمینجمنٹ سے تعلق نہیں، ایل این جی آنےکےبعدبھی نقصانات والے علاقوں میں لوڈمینجمنٹ جاری رہےگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Hf3T0im

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();