ایف بی آر انسپکٹر شہمیر لاشاری پر فائرنگ کی تحقیقات میں اہم فیصلہ - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 24 April 2026

ایف بی آر انسپکٹر شہمیر لاشاری پر فائرنگ کی تحقیقات میں اہم فیصلہ

کراچی: ایف بی آر انسپکٹر شہمیر لاشاری پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس افسر کے بیٹے ملزم آغاشہیر کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم آغا شہیر کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

کلفٹن میں معمولی جھگڑے پر گولیاں چل گئیں، پولیس افسر کے بیٹے نے ایف بی آر انسپکٹر کو زخمی کر دیا

پولیس حکام کے مطابق یہ اقدام ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جب کہ پولیس افسر کے بیٹے آغاشہیر کے زیرِاستعمال گاڑی پہلے ہی برآمد کی جا چکی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زخمی افسر کی اسپتال میں عیادت کر کے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واقعہ

کراچی میں کلفٹن کے علاقے بلاک 9 میں دو گاڑیوں کے سائیڈ مرر ٹکرانے پر جھگڑا شروع ہوا تو سفید ڈالے میں سوار با اثر شخص نے دوسرے شخص پر 3 گولیاں چلا دیں، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

زخمی ہونے والے شخص کو فوری کی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والا شخص بھی مبینہ طور پر سرکاری افسر ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سندھ پولیس کے ایس پی کے بیٹے آغا شہیر پٹھان نے کی، جب کہ زخمی ہونے والا ایف بی آر کا انسپکٹر نکلا۔ یہ واقعہ رات ڈیڑھ سے دو بجے کے درمیان کلفٹن بلاک 9 میں پیش آیا تھا۔ دونوں گاڑیوں کے سائیڈ مرر ٹکرانے پر جھگڑا ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کا بیٹا SPD 970 نمبر کی سفید گاڑی چلا رہا تھا، فائرنگ کے بعد آغا شہیر پٹھان موقع سے فرار ہو گیا ہے، ایف بی آر انسپکٹر کو تین گولیاں لگی ہیں، زخمی کو نجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کلفٹن تھانے میں زخمی شاہ میر کے بھائی شاہ زیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ شاہ زیب کے مطابق ’’میرا بھائی ایف بی آر میں انسپکٹر ہے، میں اور میرا بھائی اپنی گاڑی میں جا رہے تھے میں گاڑی چلا رہا تھا، شاہ میر میرے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، بلاک 9 کلفٹن میں ایک گاڑی جس پر SPD970 نمبر تحریر تھا، گاڑی موڑتے ہوئے ہماری اس سے ٹچنگ ہو گئی۔‘‘

شاہ زیب کے مطابق اس گاڑی میں موجود اشخاص نے مشتعل ہو کر ہمیں جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی، شاہ زیب نے بتایا ’’میرے بھائی شاہ میر کو ایک گولی ٹانگ، ایک کولھے اور ایک دائیں ٹانگ کے اوپر پیٹ میں لگی۔ ان لوگوں نے مجھے اور میرے بھائی کو بٹ بھی مارے، جس سے میں بھی شدید زخمی ہوا۔ میں اپنے زخمی بھائی کو لے کر اسپتال آیا جو زیر علاج ہے۔‘‘

شاہ زیب کے مطابق فائرنگ کرنے والے کا نام آغا شہیر اور اس کا گن مین ہے، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pb0xyFC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();