کراچی (9 اپریل 2026): پاکستان کے اسٹار بلے باز اور پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے بڑا اعتراف کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ کراچی میں شروع ہو چکا ہے اور نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ جیت کر حیدرآباد کنگز میکر کو ٹورنامنٹ میں پہلی جیت سے محروم کر دیا۔
میچ کے بعد زلمی کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے فینز جیسا چاہ رہے ہیں میں ویسا کر نہیں پا رہا لیکن محنت کر رہا ہوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ جس موقع پر میں آؤٹ ہوا، وہاں آؤٹ نہیں ہونا نہیں چاہیے تھا۔ کوشش میری یہی ہوتی ہے کہ پاور پلے میں اچھا کھیلیں۔
سابق قومی کپتان نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں کہ میں نے میچز فنش نہیں کیے، بہت سے میچ فنش کیے ہیں اور ٹیم کو جتوایا ہے۔
انہوں نے افتخار احمد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پچ کو اچھا پرکھتے ہیں، میں ان سے مشورہ لیتا ہوں، اچھا کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں رزلٹ آنے میں ٹائم لگ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ روز میچ میں 43 رنز کی اننگ کھیل کر پشاور زلمی کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jNVfLDl
No comments:
Post a Comment