راولپنڈی (13 مئی 2026): بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے میجر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
بیان میں بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فیلڈ آفیسر سمیت وطن کے پانچ بہادر سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، ڈی آئی خان اور ٹانک میں 5 خوارج ہلاک
شہداء میں پاکپتن کے 31 سالہ میجر توصیف احمد بھٹی سمیت سکھر کے 36 سالہ نائیک فدا حسین، سکردو کے 32 سالہ سپاہی ذاکر حسین، خانیوال کے 21 سالی سپاہی سہیل احمد اور رحیم یار خان کے 24 سالہ سپاہی محمد رضا شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کو ختم کرنے کیلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A5QGXiF
No comments:
Post a Comment