کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتار کوکین ڈیلر انمول پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں پولیس کی سنگین غفلت سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزمہ کو بچانے کی کوشش کی یا سنگین غفلت تھی، ایف آئی آر میں ملزمہ کے گھر کا پتا غلط لکھا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ کو گارڈن بلال آرکیڈ سے گرفتار کیا گیا، مقدمے میں جس فلیت کا پتہ ڈالا گیا وہاں 8 سال سے کرائے پر کوئی اور رہتا ہے۔
میڈیا پر پنکی کی گرفتاری کی خبر چلنے پر مالک مکان نے کرایہ دار کو فلیٹ خالی کرنے کا کہہ دیا۔
یہ پڑھیں: انمول پنکی کو پروٹوکول دینے والے پولیس افسران کی شامت آگئی
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ خاتون کو نہیں جانتے، پنکی کی خبر نشر ہونے کے بعد مالک مکان نے دو روز میں فلیٹ خالی کرنے کا کہہ دیا، انمول یا اس نام کی کسی عورت کو نہیں جانتے نہ کبھی فلیٹ میں سنا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے گھر کا پتا ایف آئی آر میں کیسے ڈالا، پولیس کی غفلت کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔
متاثرہ خاندان نے حکومت سندھ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RHgA2Ue
No comments:
Post a Comment