ہانیہ عامر بھی صبور اور سجل علی کی طرح ’شارٹ ہیئر گینگ‘ میں شامل ہوگئیں - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 22 May 2026

ہانیہ عامر بھی صبور اور سجل علی کی طرح ’شارٹ ہیئر گینگ‘ میں شامل ہوگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی صبور اور سجل علی کی طرح ’شارٹ ہیئر گینگ‘ میں شامل ہوگئیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سجل علی اور صبور علی کی طرح چھوٹے بال رکھ لیے اور اپنا نیا لُک سوشل میڈیا پر شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ میں ہانیہ نے ’میریل اسٹریپ‘ کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ان کے گرے پکسی بالوں کے ساتھ ڈیول ویئرز پرادا سے لکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے پوسٹ کا عنوان ’نفسیاتی طور پر دلچسپ‘ لکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان کے ہیئر اسٹائل کی تعریف کی جارہی ہے، میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے بھی لکھا کہ ’لووی اٹ‘ لڑکی تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو۔

زویا ناصر نے بھی ساتھی اداکارہ کی خوبصورتی پر تبصرہ کیا اور لکھا کہ ’اے۔‘! موسیقار یونیرا نے ہیلو کہا۔‘

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل سجل علی نے اچانک چھوٹے بالوں کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی، مداح ان کے نئے روپ کو دیکھ کر بہت دنگ رہ گئے تھے۔

سجل کی تصویر دیکھ کر مداحوں نے کہا تھا کہ شاید اداکارہ نے ’وگ‘ پہن رکھی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UilVHoB

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();