ٹرانسپلانٹ کے 2 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 17 June 2026

ٹرانسپلانٹ کے 2 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج

،لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے منتخب سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

مذکورہ پروگرام کے تحت صوبے میں اعضا کی پیوند کاری کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ مینجمنٹ کمپنی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 16 ماہ کے دوران 5 ارب روپے کی لاگت سے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مفت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کے کیسز مکمل کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ 997 گردے (کڈنی) ٹرانسپلانٹ کیے گئے، جبکہ 322 جگر (لیور) ٹرانسپلانٹس بھی کامیابی سے انجام دیے گئے۔ اسی عرصے میں 42 بون میرو ٹرانسپلانٹس اور 41 کارنیا (آنکھ) ٹرانسپلانٹس مکمل کیے گئے۔

CM punjab

اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت ہے تو درج ذیل منظور شدہ ہسپتالوں سے رجوع کریں، مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے رہائشی مریضوں کو گردے، جگر، بون میرو، اور کارنیا ٹرانسپلانٹ کے ساتھ کوکلیر امپلانٹ کی مفت سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں کسی بھی سرکاری اسپتال میں علاج مکمل طور پر مفت ہے، دل کی سرجری ہو یا کینسر کا علاج، آرگن ٹرانسپلانٹ ہو یا ڈائیلاسز، ہر سہولت بغیر کسی فیس کے دستیاب ہے۔

یہ سہولت پہلے موجود نہیں تھی، فری دوائیں بند ہوچکی تھیں، اب نہ صرف تمام مفت ادویات بحال کی گئی ہیں بلکہ ذیابیطس، دل کے امراض، ہیپاٹائٹس اور کینسر کے مریضوں کو دو ماہ کی ادویات گھر کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PT9Ggy1

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();