پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مودی جیسے گھٹیا اور بزدل دشمن کی یہ اوقات ہی نہیں کہ وہ پاکستان کو فکس کرسکے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی جانب سے معرکۂ حق اور پاک فوج سے متعلق دیے گئے متنازع بیان پر انہوں نے اپنا ردعمل دینے سے انکار کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نورین نیازی میری بڑی بہنوں کی طرح ہیں پچھلی بار ایک بیان کے ردعمل میں ہی کچھ تلخیاں پیدا ہوگئی تھیں لہٰذا اب احتیاطاً کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے صرف اپنے لیڈر عمران خان کا بیان اہمیت رکھتا ہے کسی بھی معاملے پر اگر بانی پی ٹی آئی کا بیان آجائے تو کسی کے بیان کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی۔
میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کے پاک فوج سے متعلق تمام بیانات ریکارڈ پر ہیں اس کے بعد کسی قسم کے تنازعے میں پڑنے کی ضرورت ہی نہیں نورین نیازی اپنے بیان کی خود ذمہ دار ہیں۔،
علیمہ خان کی جانب سے5 اگست کے احتجاج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص نے بتایا کہ علیمہ باجی عمران خان کی بہن ہیں اور اگر وہ اپنے بھائی کی رہائی کیلیے جو قدم اٹھائیں گی پارٹی ان کا بھرپور ساتھ دے گی، پورے پاکستان میں پر امن آئینی احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی ایک نے انٹرویو میں الزام لگایا کہ معرکہ حق افواج پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا۔
انہوں نے کہا کہ مودی چاہتا تو دو منٹ میں فکس کردیتا، بھارت نے اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر حملہ نہیں کیا کیونکہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہا تھا۔
معرکہ حق افواج پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، نورین نیازی کا انٹرویو میں الزام
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZwPaN6D
No comments:
Post a Comment