تماشہ سیزن 5 میں سامعہ حجاب کا یاسر عالم سے محبت کا اعتراف - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 22 August 2026

تماشہ سیزن 5 میں سامعہ حجاب کا یاسر عالم سے محبت کا اعتراف

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ میں سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے یاسر عالم سے محبت کا اعتراف کرلیا ہے۔

تماشا 5 اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل پر پاکستان کا سب سے بڑا ریئلٹی شو ہے جس کی نشریات 2022 میں شروع ہوئی تھی، اس ہٹ سیریز کی میزبانی اداکار عدنان صدیقی ہر سال کرتے ہیں۔

اس سیزن میں تماشا ہاؤس نے کئی قریبی دوستوں کے گروپ بنائے ہیں جن میں سامعہ حجاب اور یاسر عالم شو کے سب سے زیادہ زیر بحث ہٹ جوڑی بن گئے ہیں تاہم حالیہ قسط میں سامعہ نے یاسر عالم سے اپنی محبت کا اعتراف کیا۔

یاسر سے بات کرتے ہوئے سامعہ کا کہنا تھا کہ ’پتا نہیں مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں تمہارے لیے اتنا کیوں سوچ رہی ہوں، تم نے میرے لیے اسٹینڈ لیا ہے اور میرا دل جیت لیا ہے، جب تم نے ٹاسک جیتا تو مجھے بہت خوشی ہوئی، جب تم نے جیتنے کے بعد اپنی گفتگو میں حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے ووٹ دیتے رہیں، پیار دیتے رہیں تاکہ میں ٹرافی گھر لے جاؤں تو میں نے فوراً کہا انشاء اللہ لیکن بات یہ ہے کہ میں انشاء اللہ کبھی کسی کے لیے نہیں کہتی۔

یہ پڑھیں: تماشہ سیزن فائیو میں سامعہ حجاب اور ڈاکٹر زی لڑ پڑے

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ٹاپ 5 کی بات کرتے ہیں تو میں آپ کو یہاں سے ہارنا نہیں چاہتی لیکن میں اس مقام پر ہوں کہ اگر آپ جیت جائیں تو میں خوش ہوں گی اور اپنے جذبات کا جواب نہیں دوں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FlL0Ea

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();