’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس کرلیا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 1 August 2026

’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس کرلیا

ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

مارول کی فلم ’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے شمالی امریکا میں ریلیز کے پہلے ہی دن تقریباً 168 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جو کسی بھی فلم کی پہلے دن کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔

اسپائیڈر مین نے جمعرات کے پریویو شوز سے 72 ملین ڈالر اور پھر 2019 سے ‘ایوینجرز: اینڈ گیم’ کے پاس موجود اوپننگ ڈے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تاہم اس زبردست آغاز کا مطلب یہ ہے کہ فلم کا پہلا ہفتہ انتہائی شاندار رہنے کی توقع ہے اور  فلم شمالی امریکا میں 260 ملین سے 280 ملین ڈالر کے درمیان کما سکتی ہے۔

بعض لوگوں کا تو یہ بھی خیال ہے کہ اس کے پہلے ہفتے کے دوران دنیا بھر میں 275 ملین سے 300 ملین ڈالر کے درمیان کمانے کی توقع ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ سپر ہیرو فلموں کے اب تک کے سب سے بڑے آغاز میں سے ایک بن جائے گی۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

فلم میں ٹام ہالینڈ نے ایک بار پھر پیٹر پارکر کا کردار ادا کیا ہے اور ان کے ساتھ زینڈیا، جیکب بیٹالن، جون برنتھل، مارک رَفالو اور سیڈی سنک بھی شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U0T4yCM

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();