’میرے بیٹے کے قاتلوں کو مردہ نہیں زندہ پکڑا جائے‘ - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 11 August 2026

’میرے بیٹے کے قاتلوں کو مردہ نہیں زندہ پکڑا جائے‘

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے والد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے کے قاتلوں کو مردہ نہیں زندہ پکڑا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں اینکر وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے والد نے کہا کہ میر رضا کو قتل کرنے والے کوئی عام ڈاکو یا جرائم پیشہ نہیں بلکہ پروفیشنل گینگز کے کلر ہیں جنہوں نے پوری منصوبہ بندی سے قتل کیا اور شواہد مٹائے۔

میر حسین علی نے کہا کہ پولیس نے 11دن تک ہمارے ساتھ کچھ شیئرنگ نہیں کی پولیس نے اگر کسی کو حراست میں لیا تو ہمیں نہیں بتایا گیا، پولیس سےگیسٹ ہاؤس کی ویڈیو مانگی ہمیں آج اور کل کہہ کر بہانے کئے جا رہے ہیں، ایس ایچ او فیروز آباد گیسٹ ہاؤس کا ڈی وی آر دکھارہےہیں اور اپنی پسند کی ویڈیو نکال کر ٹی وی پر دکھا رہے ہیں، گیسٹ ہاؤس میں موٹرسائیکل دکھ رہی ہے تو پولیس کوویڈیو میں رضا کیوں نہیں دکھا، میر رضا گیسٹ ہاؤس گیا ہی نہیں ہے وہ تو سڑک پر چل رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میر رضا کے دوستوں اور ملازمین کے لوگوں کو بیانیہ بدلنے کیلئے ٹارچر کر رہے ہیں میر رضا کے دوستوں اور ملازمین کو ڈرایا گیا کہ احتجاج پر نظر نہیں آنا ہم نے میررضا کے دوستوں اور ملازمین کے نمبرز تو صرف تفتیش کیلئے دیئے تھے، بچپن سے میر رضا کے جو دوست ہیں وہ احتجاج میں شریک نہیں ہو رہے وزیرداخلہ سندھ ،اےآئی جی بھی میرے پاس آئے انھیں کہا کہ پولیس والوں نے بچوں کو ڈرایا ہے، اےآئی جی نے کہا میں نہیں مان سکتا کہ پولیس نے بچوں کو ڈرایا ہے میررضا کے دوستوں کو فون کیا انھوں نے بتایا کہ احتجاج میں آنے سے منع کیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1L3PmvX

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();