اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کے لیے باقاعدہ پٹیشن تیار کرلی۔
اس حوالے سے پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے خلاف پٹیشن لیگل ٹیم نے تیار کی جس کی منظوری پی پی قیادت نے دی جلد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹیشن آئندہ 48 گھنٹوں میں دائر ہوگی، جس میں حکومت سازی سے روکنے کے لیے عدالت سے حکم امتناع کی درخواست کی جائے گی۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی پٹیشن میں پی پی آزاد کشمیر ایوان کی تکمیل تک حکومت سازی روکنے کی درخواست اور پیپلزپارٹی پونچھ ڈویژن کے بقیہ دو اضلاع میں الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع میں الیکشن کے بغیر آزاد کشمیر اسمبلی نامکمل اور حکومت سازی غیر آئینی ہے۔
مزید پڑھیں : ن لیگ کی حکومت نہیں چلنے دیں گے، پیپلزپارٹی
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فریال تالپور کی زیرِ صدارت زرداری ہاؤس میں ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gHuv4l9
No comments:
Post a Comment