(16 اگست 2026): بنگلادیش میں ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ردھیکا ردھی کی گھر سے لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے بوائے فرینڈ کو حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ردھیکا ردھی دارالحکومت ڈھاکہ کے رہائشی علاقے بشندھرا میں کرائے کے ایک گھر میں رہ رہی تھیں جہاں وہ گزشتہ روز مردہ حالت میں پائی گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری طور پر گھر سے ماڈل و اداکارہ کی لاش کو تحویل میں لیا۔ متوفیہ کی والدہ نے بوائے فرینڈ حسیب الرحمان کو ملزم نامزد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: 7 ماہ کی حاملہ خاتون کا بہیمانہ قتل
ابتدائی تفتیش کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ ردھیکا ردھی نے ویڈیو کال کے دوران بوائے فرینڈ کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامی کے بعد خودکشی کی ، تاہم ان کی موت اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
26 سالہ ردھیکا ردھی کا اصل نام ’لینا اختر‘ تھا، متوفیہ نے بنگلادیش کی شوبز انڈسٹری میں بطور ماڈل قدم رکھا اور بعد ازاں ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J0Wznlg
No comments:
Post a Comment