محکمہ لینڈ کے ایم سی میں کرپشن پر دو افسر برطرف - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 17 August 2026

محکمہ لینڈ کے ایم سی میں کرپشن پر دو افسر برطرف

محکمہ لینڈ کے ایم سی میں مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ، موٹیشن  اور دیگر بےضابطگیوں کے ذمہ دار قرار دیئے جانے والے افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی کے الزامات پر 2 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ نعمان صدیقی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر حافظ مغیرہ قادری کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ انکوائری رپورٹ میں دونوں افسران کے خلاف سنگین بدعنوانی  کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم الحق کی ترقی بھی انکوائری کے نتائج  کی روشنی میں واپس لے لی گئی۔ سندھ سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 1973 کے تحت کارروائی کی گئی۔

نعمان  صدیقی اور حافظ مغیرہ  قادری کی برطرفی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

کے ایم سی میں محکمانہ انکوائری اور شوکاز نوٹس کے بعد دونوں افسران کے خلاف کارروائی کی گئی، دونوں افسران کے خلاف انکوائری رپورٹ کی سفارشات اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا تھا۔

انکوائری  کمیٹی کی سفارشات پر  ذمہ دار قرار دیے گئے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KCOf3eG

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();