برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف مل گیا۔
ایجبسٹن میں بلےبازوں کی مزاحمت نےاننگز کی شکست ٹال دی تاہم وائٹ واش کاخطرہ برقرار ہے۔ شان مسعود پچانوے اور کپتان بابراعظم چھہتر رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ اوپنر اذان اویس نے بھی نصف سنچری اسکورکی۔
برمنگھم میں میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے دو وکٹ پر باون رنز سے اننگز آگے بڑھائی تو اذان اویس نے شان مسعود کے ساتھ سنچری شراکت لگائی، اذان نصف سنچری بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ شان مسعود نے عمدہ اننگز کھیلی اور پانچ رنزکی کمی سےسنچری نہ بناسکے۔
کپتان بابراعظم نے بھی چھہترر نز کا حصہ ملایا، دن بھر کا کھیل ایک طرف لیکن رضااللہ نےبیٹنگ سےمیلہ لوٹ لیا، محمد عباس کے ساتھ سنچری شراکت لگائی اور ورلڈ ریکارڈ نو چھکے لگائے۔
رضا اور عباس نے پاکستان کو نہ صرف اننگز کی شکست سے بچایا بلکہ ہدف بھی سو کے پار پہنچایا۔ عباس نےکیریئربیسٹ بیالیس رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل انگلش ٹیم پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ہیری بروک75، جیمی اسمتھ 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ڈین لارنس، ایمیلیو گے، اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔
ڈیبیو کرنے والے رضااللہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OAn4xkN
No comments:
Post a Comment