پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 10 September 2026

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد (10 ستمبر 2026): وفاقی حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیٹرول 3 روپے 5 پیسے اور ڈیزل 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔

گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پیٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید وقت مانگ لیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WTbDyN1

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();