اے آر وائی ڈیجیٹل کے نیا ڈرامہ سیریل ’ہے فیم‘ کا تیسرا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
ہے فیم‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والا ایک نیا اور منفرد پاکستانی ڈرامہ ہے جس میں مرکزی کردار معروف اداکار زاویار نعمان اعجاز نبھا رہے ہیں۔
یہ ڈراما خاص طور پر جنریشن زی یعنی موجودہ دور کے نوجوانوں کی طرزِ زندگی اور ان کی سوشل میڈیا لائف کے گرد گھومتا ہے۔
اس کی کہانی اویس احمد جویا نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض ذیشان انصاری نے انجام دیے ہیں۔
زاویار نعمان اعجاز (جو فیضان مستقیم کا کردار ادا کر رہے ہیں)، فیصل قریشی، ضرار خان اور دعا زہرا اس کے علاوہ اجالا خان اور نومی نعمان، نادیہ افگن اور نعمان مسعود بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔
ٹیزر میں زاویار اعجاز نیوز اینکر ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان میں کینسر کی دوائی بیچی جارہی ہے جو ٹرائلز بھی فیل کرچکی ہے اور وہ دوائی بنائی ہے جسے آر اے ٹی فارما بنایا ہے۔
ان کا یہ کہنا تھا کہ چینل کی ٹیم یہ کہنا شروع کردیتی ہے کہ اس کو روکو، پروگرام میں یہ بات تو کرنی ہی نہیں تھی۔
زاویار اعجاز کو کینسر کی دوا سے متعلق گفتگو پر دھمکیاں ملنے لگ جاتی ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ خود ہی اس جنگ میں کودا ہوں لڑنی تو پڑے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ikS2fEo
No comments:
Post a Comment