ممبئی : بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے لیکن بعد ازاں میڈیا پر نظر آنے والی تصویر میں ان کے جسم پر پٹی بندھی نظر آرہی ہے؟
بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اداکار کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ان کی عیادت کیلیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
ملاقات کی اس تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹائیگر شیروف کے بازو اور سینے پٹی بندھی نظر آرہی ہے جس کے بارے میں معمولی چوٹ یا شیشے سے زخمی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اداکار و ان کے اہل خانہ کو حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اگر کسی گینگ کا اس واقعے میں ہاتھ ہوا تو اسے کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، حکومت ایسے عناصر کو ان ہی کی زبان میں جواب دے گی۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شام ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا تھا، جہاں پشپا پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار3 نامعلوم مسلح افراد نے ٹائیگر شیروف کی بی ایم ڈبلیو پر اچانک فائرنگ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے تین سے چار فائر کیے تاہم حملے میں ٹائیگر شیروف محفوظ رہے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹائیگر شیروف کے ڈرائیور کو بائیں بازو یا ہاتھ پر چوٹ آئی، جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ قریب ہی موجود ایک شخص بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا۔
FOLLOW ARY TUBE FOR MORE SUCH NEWS
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی گردش کرتی رہی جس میں فائرنگ کی ذمہ داری مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ انیل پنڈت اور ہرمَن سندھو سے منسوب کی گئی۔
تاہم پولیس کی جانب سے اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے، اس لیے حملے میں کسی گینگ کے ملوث ہونے کے دعوے کو حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J97UWuo
No comments:
Post a Comment