عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر - Pakiatani Media News

Breaking

Friday 30 March 2018

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ بدھ 4 اپریل کو سماعت کرے گا۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف نازیبا گفتگو کی۔

دوسری جانب نوازشریف ،افتخارچوہدری کے خلاف توہین عدالت درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کردی گئی ہے ،  چیف جسٹس توہین عدالت کی االگ درخواستوں پر4 اپریل کو سماعت کریں گے۔

درخواستیں افتخار چوہدری کوبلٹ پروف گاڑی دینےسےمتعلق دائرکی گئیں۔

یاد رہے کہ  عمران خان نے سابق چیف جسٹس پر الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا تھاجس پر سابق چیف جسٹس نے عمران خان کے خلاف 20 ملین کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ عمران خان نے کیس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف توہین عدالت کے کیسز زیر سماعت ہیں ، رہنماؤں میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے سعد رفیق ، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز شامل ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی توہین عدالت کیس میں 1 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ دوسری بار توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کی معافی قبول کرلی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

The post عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2E4uIjC

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();