سپریم کورٹ کا حکم، پنجاب میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن، 194 کلینکس سیل، 6 ڈاکٹرز گرفتار - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 21 April 2018

سپریم کورٹ کا حکم، پنجاب میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن، 194 کلینکس سیل، 6 ڈاکٹرز گرفتار

لاہور : محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ  نے عطائیوں کے خاتمے کے لئےکارروائیاں تیز کردیں، اب تک 194  عطائی ڈاکٹرز کی کلینکس سیل کردی جبکہ چھ جعلی ڈاکٹرز گرفتار اور سات کے خلاف ایف آئی درج کرلی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ صحت پنجاب حرکت میں آگئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارتی نے عطائیوں کے خلاف آپریشن کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق عطائی ڈاکٹرز کے 194 کلینکس سیل جبکہ 153 کا چالان کیا گیا اور جنوری سے اب تک سات عطائی ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ چھ کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جن کلینکس کو سیل کیا گیا ان میں داتاگنج بخش زون میں24،اقبال ٹاؤن میں18،سمن آبادکے6 ،راوی ٹاؤن میں 4، واہگہ میں10 ،شالامار میں26،نشتر میں10، گلبرگ36،عزیز بھٹی 18 اور کینٹ زون میں 2 شامل ہیں جبکہ عزیزبھٹی زون میں 3، راوی اور شالامارزون میں 2،2 جعلی ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں عطائی ڈاکٹرز کی کلینکس کی تعداد 206 ہے جبکہ پرائیوٹ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں عطائیوں کی تعداد اسی ہزار سے بھی زائد ہے۔

یاد رہے کہ 15 اپریل کو اسپتالوں اور صحت کی سہولیات کی ازخود نوٹس کیس سماعت میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نےپنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تمام عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے حکم جاری کیا کہ پنجاب پولیس اور متعلقہ حکام عطائی ڈاکٹروں خلاف سخت ایکشن لیں اور ایک ہفتے میں ان کے خلاف کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post سپریم کورٹ کا حکم، پنجاب میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن، 194 کلینکس سیل، 6 ڈاکٹرز گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2vwP1Y5

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();