کراچی: سربراہ پاک بحریہ نے کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیان زون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی شنگھائی نیول بیس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین کی بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی دی۔
بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیان زون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود نے چینی جہاز یانگ زو اور فضائی اثاثہ جات کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے جہاز کے عملے سے گفتگو کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
خیال رہے کہ اپنے دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کی بحریہ کے سربراہ، چین کے وزیر دفاع، ریاستی مشیر جنرل وی فینگ اور چین کی ڈیفنس انڈسٹری کی لیڈر شپ سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل سے ملاقات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2qNLNuo
No comments:
Post a Comment