جودھ پور : نایاب کالے ہرن کے شکار کیس میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو 2سال قید کی سزا سنادی گئی جبکہ سیف علی خان، سونالی باندرے ، تبواور نیلم کو بری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جودھ پور کی عدالت میں بھارتی اداکار سلمان خان کیخلاف نایاب کالے ہرن کے شکار کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
عدالت نے 20 سال بعد نایاب ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کو مجرم قرار دے دیا اور 2سال قید کی سزا سنادی جبکہ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا
عدالت نے دیگر نامزد ملزمان سیف علی خان،سونالی باندرے،تبواورنیلم کوبری کردیا۔
یاد رہے کہ جودھ پور میں کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کی سماعت 20سال سے جاری تھا جبکہ ٹرائل کورٹ نے 28 مارچ کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اداکار سیف علی خان،اداکارہ تبو اور سونالی باندرے پربطورشریک ملزم مقدمات ہیں، ان کے خلاف تحفظِ جنگلی حیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔
خیال رہے کہ اس وقت سلمان خان کئی بڑی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ریس 3، دبنگ 3 اور بھارت شامل ہیں جبکہ بالی ووڈپروڈیوسرز پریشان ہیں کیونکہ سلمان خان کی فلموں پر تقریباً 600 کروڑ کی سرمایہ لگایا ہوا ہے اور سزا ہونے کی صورت میں بھاری نقصان کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل 2016 جولائی میں راجستھان ہائی کورٹ نے کالے ہرن اور چنكارا شکار کیس میں سلمان خان کو باعزت بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اس بات کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے کہ کالے ہرن کو سلمان خان نے ہی مارا تھا۔
مزید پڑھیں : کالے ہرن اور چنکارا شکار کیس میں سلمان خان بری
سال 2006 میں لوئر کورٹ نے ایک مقدمے میں سلمان خان کو 5 برس قید کی سزا سنائی تھی ، جس کے بعد سلمان کو سات دن جیل میں رہناپڑا تھا، تاہم سلمان خان نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا تھا اور وہ ضمانت پر تھے۔
واضح رہے کہ 1998 میں سلمان خان کے خلاف نایاب کالےہرن کےشکاراوراسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے، سلمان خان پر الزام تھا کہ انیس سو اٹھانوے کی فلم ‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ کی شوٹنگ کے دوران جودھ پور میں نایاب کالے ہرن کا شکار کیا تھا ، شکار کے لئے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی غیر قانونی تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post نایاب کالے ہرن کا شکار کیس، سلمان خان کو 2سال قید کی سزا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JiClH7
No comments:
Post a Comment