لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ کے شریک حیات شہزادہ فلپ کو آپریشن کے سلسلے میں اسپتال داخل کرادیا گیا۔
برطانیہ میں برمنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کو ران کے آپریشن کے سلسلے میں کنگ ایڈورڈز ہفتم اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 96 سالہ شہزادہ فلپ گزشتہ کئی ہفتوں سے علالت کے باعث عوامی تقریبات میں شرکت نہیں کررہے تھے، انہوں نے گزشتہ مئی میں اعلان کیا تھا کہ شاہی دیوان میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد وہ تمام سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
شہزادہ فلپ گزشتہ چند سالوں میں دل کے امراض و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں تاہم عمومی طور پر ابھی تک وہ اچھی صحت کے حامل بتائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ شہزادہ فلپ نے ایسٹر کی تقریبات میں بھی شرکت سے معذرت کرلی تھی، شہزادہ فلپ کے بڑے بیٹے پرنس ہیری کی شادی اداکارہ میگھن مرکل سے آئندہ ماہ انجام پائے گی۔
انہوں نے نومبر 2017 میں ملکہ الزبتھ کے ساتھ شادی کی 70 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر برطانیہ کی ملکہ نے اپنے شوہر کو ایک چٹان قرار دیا تھا جس پر وہ انحصار کرتی ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post لندن: ملکہ برطانیہ کے شریک حیات شہزادہ فلپ اسپتال داخل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uLWd27
No comments:
Post a Comment