واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ ملک کے جنوب میں واقع میکسکو کی سرحد کی حفاظت کے لیے وہ امریکی فوج تعینات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب ہم اپنے کام عسکری انداز میں کریں گے اور یہ ایک بڑا قدم ہوگا۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ وسطی امریکی ملک ہانڈوراس کو اس وقت امداد بند کرنے کی دھمکی دی تھی جب وہاں سے پناہ گزینوں کے امریکہ کی جانب روانہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں پیش رو جارج بش اور براک اوباما نے امریکی سرحدوں کے لیے نیشنل گارڈ کا استعمال کیا تھا، سابق امریکی صدر جارج بش نے ہزاروں فوجیوں کوسرحد پر جب تعینات کیا تو اسے آپریشن ’جمپ اسٹارٹ‘ کا نام دیا گیا تھا۔
ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکہ کے آزاد تجارت کے معاہدے ’نافٹا‘ کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post ڈونلڈ ٹرمپ کا میکسیکوکی سرحد پرفوج تعینات کرنے کا عزم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ei3hmC
No comments:
Post a Comment