عمران،زرداری بتائیں کس کے کہنے پر پیسہ لگا کر وفاداریاں خریدیں، نواز شریف - Pakiatani Media News

Breaking

Wednesday, 4 April 2018

عمران،زرداری بتائیں کس کے کہنے پر پیسہ لگا کر وفاداریاں خریدیں، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران،زرداری بتائیں کس کےکہنےپرپیسہ لگاکروفاداریاں خریدیں، اس مکرہ گیم میں آصف زرداری،عمران خان شامل ہیں، مجھے بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن نہیں جانے دیا جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اوروزیراعظم کی ملاقات پرشاہد خاقان سےبات نہیں ہوئی، بات ہو گی تو آپ لوگوں کو آگاہ کروں گا ، ابھی تومجھےبیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن نہیں جانے دیا جا رہا ، ڈاکٹر وں کےمطابق مشاورت کیلئے میرا وہاں ہونا ضروری تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ جج صاحب نے کہاتھا 5دن تھے آپ جا سکتے تھے؟ نواز شریف نے جواب میں کہا کہ لندن آنے اور جانے میں 2دن لگتے ہیں ، ان دنوں ویک اینڈ تھا ہفتہ اور اتوار ڈاکٹر دستیاب نہیں ہوتے۔

بلوچستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دوتین ماہ سے جوتبدیلیاں آئیں ان پر سوال اٹھے ، انھی تبدیلیوں کی وجہ سےچیئرمین سینیٹ کیلئے وفاداریاں خریدی گئیں، ان سب باتوں کاوزیراعظم کونوٹس لیناچاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ہی ادارہ ہے میراخیال ہے ہر چیز اس کے حوالے کردینی چاہیے، چیف جسٹس کے کندھوں پر 18لاکھ زیر التوا مقدمات کابوجھ ہے۔

صحافی نے کہا کہ چیف جسٹس کہتےہیں ادارےکام نہیں کرتے اس لیےدیکھنا پڑتا ہے ،کیاوزیر اعظم کوبھی فارغ وقت میں کیسز کو دیکھنا چاہیے، جس پر ان کا جواب میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا۔


مزید پڑھیں : عمران خان نے الزام تراشیوں میں5سال گنوا دیئے، عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، نوازشریف


سابق وزیراعظم نواز شریف نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران،زرداری بتائیں کس کےکہنےپرپیسہ لگاکروفاداریاں خریدیں، اس مکرہ گیم میں آصف زرداری،عمران خان شامل ہیں، دوسری جانب زرداری صاحب نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ نیب نے نیلسن اور نیسکول سے متعلق نئے ثبوت اکٹھے کیے ہیں،جس پر نواز شریف نے کہا کہ نیب کےپاس ثبوت ہوتےتوضمنی ریفرنس نہ لائےجارہہوتے، کیاعمران خان نےڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےتیرکےنشان پرانگوٹھانہیں لگایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب20سال سےشورکررہےتھےکسی کےساتھ نہیں چلیں گے، خان صاحب کہتےتھےاصولوں کی سیاست کرینگےیہ کونسےاصول ہیں، مشرف بھاگاہوا ہے اور مفرور ہے مگر اصل سوال یہ ہے کب تک۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں کےمیدان آبادکرنے،امن کیلئے4سال دن رات محنت کی، دنیاکوپاکستان میں یہ تبدیلی نظرآرہی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post عمران،زرداری بتائیں کس کے کہنے پر پیسہ لگا کر وفاداریاں خریدیں، نواز شریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Je7Cux

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();