اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے20 بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر سیاسی رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے واقعےکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے بیس سے زائد نوجوانوں کی شہادت ،جنازے پر فائرنگ اورتین سوافراد کو زخمی کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیر میں بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں کھلے عام پیلٹ گن کا ستعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری واقعے کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ عالمی مبصرین کومقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
PM has condemned the deplorable cold blooded murder of more than 20 Kashmiris by Indian forces in Indian occupied J&K – state crackdown, including pellet guns on protestors and suspension of internet to ensure silence- RC factfinding missions1/2 #KashmirBleeds
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) April 1, 2018
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرکےحریت پسندعوام سے ہار چکی ہے، بھارت کشمیریوں کا خون بہا کرحق خود ارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا بہتا ہوا خون عالمی ضمیر کیلئےایک چیلنج ہے،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھےگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیرمیں معصوم کشمیریوں پربھارتی فورسزکے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لئے جمہوری جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت پراقوام متحدہ کوایکشن لینا چاہئیے۔
Strongly condemn the brutality of Indian forces against innocent Kashmiris and the killing of unarmed civilians in IOK. The people of Pak stand with the Kashmiris democratic struggle for self determination. The UNSC must act against Indian aggression in IOK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 2, 2018
قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ کی بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم سے اقوام عالم میں اپنے چہرے کو داغدارکردیا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کےنتیجےمیں بےگناہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، بے گناہوں کے خون سے کھیلنے والے جذبہ حب الوطنی کو دبا نہیں سکتے۔
اپوزیشن لیڈرنے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید
خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 کشمیری نوجوانوں جبکہ 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔
بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 4 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post بے گناہ کشمیریوں کی شہادت، سیاسی رہنماؤں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Ed1lM1
No comments:
Post a Comment