بھارت میں خواتین بائیکرز کے لیے نیا حفاظتی ہتھیار تیار - Pakiatani Media News

Breaking

Monday 2 April 2018

بھارت میں خواتین بائیکرز کے لیے نیا حفاظتی ہتھیار تیار

نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے ایک اور حفاظتی ہتھیار متعارف کروا دیا گیا جو کسی خطرے کی صورت میں باآسانی ان کی پہنچ میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں خواتین سے زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے کے جرائم عروج پر پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ کئی عرصے سے بھارتی دارالحکوت نئی دہلی کو ریپ کیپیٹل کے نام سے جانا جاتا ہے جہاں ہر چند منٹ میں ایک لڑکی زیادتی کا نشانہ بنتی ہے۔

بھارتی کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق بھارت میں اس وقت خواتین سے زیادتی چوتھا بڑا اور عام جرم بن چکا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2013 میں لگ بھگ 25 ہزار خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ہر سال پیش آنے والے زیادتی کے واقعات میں سے صرف 5 سے 6 فیصد ایسے ہیں جو رپورٹ ہو پاتے ہیں۔ ان میں بھی ملزمان آزاد ہوجاتے ہیں اور زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی اور اس کا خاندان انصاف کے حصول میں بری طرح ناکام رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جنسی حملوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

گو کہ بھارت میں ان جرائم پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پولیس سسٹم اور جوڈیشل سسٹم میں خرابی کی وجہ سے صورتحال جوں کی توں ہے اور حکام اس سلسلے میں کوئی بڑی پیشرفت کرنے میں تاحال ناکام ہیں۔

انتظامی مشینری کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے بھارتی خواتین انفرادی طور پر حفاظتی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں جبکہ کئی پرائیوٹ کمپنیوں کی جانب سے خواتین کی حفاظت کے لیے مختلف طریقے متعارف کروائے جا چکے ہیں۔

حال ہی میں ایک موٹر کمپنی نے خواتین کی اسکوٹی میں پیپر (کالی مرچ) اسپرے متعارف کروایا ہے جو بائیک کے ہینڈل میں نصب ہے۔

گو کہ کئی خواتین خصوصاً اکیلے سفر کرنے والی خواتین حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اپنے ساتھ پیپر اسپرے رکھتی ہیں تاہم کسی ہنگامی صورتحال میں پلک جھپکتے کے ساتھ اس اسپرے کو دسترس میں لینا خاصا مشکل ہوتا ہے۔

اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹو کمپنی نے اپنی بائیکس کے ہینڈل میں اسپرے نصب کیا ہے تاکہ خطرے کی صورت میں اسے فوری طور پر نکال کر استعمال کیا جاسکے۔

کمپنی کا کہنا ہے اس ’ہتھیار‘ کا مقصد خواتین کو محفوظ اور خود مختار بنانا ہے تاکہ باہر نکلنے کا خوف انہیں روک نہ سکے اور وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرسکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post بھارت میں خواتین بائیکرز کے لیے نیا حفاظتی ہتھیار تیار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2H4uSe2

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();