لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبے پر تنقید کی عوام کو مذمت کرنی چاہیئے۔ موقع ملا تو سندھ اور خیبر پختونخواہ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو ناکام بنایا۔ ’نیب آج کل بہت زیادہ متحرک ہے، اسے سراہتا ہوں۔ نیب کو بلا امتیاز سب کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے‘۔
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کے باعث 22 ماہ تاخیر کا شکار رہا۔ ’تحریک انصاف کا اورنج لائن منصوبے پر الزام تھوک کر چاٹنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا منصوبے پر 300 صفحے کا فیصلہ آیا، فیصلے میں ایک لائن کرپشن کی نہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جو ثبوت لانے ہیں وہ لے آئیں۔ اورنج لائن منصوبے پر رونےدھونے کی عوام کو مذمت کرنی چاہیئے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوتی رہتی ہے اس میں خبر والی کوئی بات نہیں۔ موقع ملا تو سندھ اور خیبر پختونخواہ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اللہ کرے الیکشن وقت پر اور شفاف ہوں۔ ’الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے‘۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post اورنج لائن منصوبے پر تنقید کی عوام کو مذمت کرنی چاہیئے: شہباز شریف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2q2Qgsu
No comments:
Post a Comment