اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کےالزامات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پرایکشن لے کرانہیں بلائے اور وزیراعظم ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کریں۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نےانتخاب میں لین دین سےمتعلق الارمنگ بیان دیا، شاہد خاقان چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کے بیان کی اہمیت ہوتی ہے، الیکشن کمیشن وزیراعظم کوبیان پرسمن کرے اور الزامات کاجائزہ لے اور وزیراعظم کے بیان کو سامنے رکھ کر مزیدکارروائی کی جائے۔
درخواست میں پی ٹی آئی نے وزیراعظم کےبیان کےخبرکے تراشےبھی درخواست کیساتھ لگائےہیں۔
مزید پڑھیں : جو سینیٹر پیسہ دے کر ایوان میں آئے ان کا ضمیر بھی ملامت کرتا ہوگا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کی عدالت سے ہمیں کسی انصاف کی توقع نہیں، جو سینیٹر پیسہ دے کر ایوان میں آئے ان کا ضمیر بھی ملامت کرتا ہوگا۔
خیال رہے کہ تین مارچ کو سینیٹ کی 52 نشتوں پر نمائندے منتخب کرنے کے لیے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل منعقد کیا گیا جس میں اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پنجاب سے 11، اسلام آباد سے 2 اور خیبرپختونخواہ سے 2 نشتیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی علاوہ ازیں پیپلزپارٹی دوڑ میں 12 نشتیں اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔
سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت کے حوالے سے ہارس ٹریڈنگ کا انکشاف بھی سامنے آیا، مختلف سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ اُن کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے بھاری رقم کے عوض اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کی پیش کش کی گئی۔
تحریک انصاف کےچیئرمین نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور مذکورہ اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نےبھی پیپلزپارٹی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 15 اراکین سے ووٹ لینے کے لیے بھاری رقم ادا کی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے الزامات ، عمران خان کی وزیراعظم کیخلاف درخواست دائر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2q5Df0B
No comments:
Post a Comment