وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday 1 April 2018

وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی

media talk

ملتان: سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم کے چئیرمین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ن لیگ کی حکومت نے تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکے دعوے کیے تھے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان امام بارگاہ ابو الفضل میں ولادت حضرت علیؓ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر کام آئین کے مطابق ہو تو بہتر ہوتا ہے مجھے نظر نہیں آرہا کہ الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹ ہے۔

ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، یوسف رضا گیلانی

انہوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے صوبے سے چئیرمین سینٹ کا انتخاب کیا تا کہ وہاں خطے کی محرومی دور ہو سکے آنے والے انتخابات میں عوام پر ہے کہ وہ کس پارٹی کا چناؤ کرے آنے والے الیکشن عوام ن لیگ کے مستقبل کا فیصلہ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے۔

بعد ازاں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران کرپشن کرنے میں مصروف ہیں آج ملک کے حکمران آقا بنے بیٹھے ہیں۔

سال2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی، یوسف رضا گیلانی

ان کا مزید کہنا تھا کہ استحصالی نظام کو ختم کیا جانا چاہیئے حکمران اداروں پر حملہ آور ہیں ملکی ادارے خسارے میں جبکہ حکمرانوں کے کاروبار دن دوگنی رات چگنی ترقی کر رہے ہیں المیہ یہ ہے کہ ہمارے حکمران وطن کو لوٹ کر اربوں پتی بن جاتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post وزیر اعظم کے چیئر مین سینٹ کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: یوسف رضا گیلانی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2H5Sy1H

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();