دبئی : متحدہ عرب امارات کی پولیس نے عید الفطر پر 243 گدا گروں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک شخص کی مصنوعی ٹانگ میں سے 1 لاکھ درہم برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی اداروں نے عید الفطر کے روز پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 243 بھیک مانگنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں 136 مرد جبکہ 107 خواتین شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس کے اہلکار حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک ایشیائی گدا گر کو گرفتار کرکے اس سے 1 لاکھ درہم سے زائد (33 لاکھ پاکستانی) کی رقم برآمد کی، سیکیورٹی اداروں نے ایشیائی شخص کو حراست میں لینے کے بعد تلاشی لی تو اس کی جعلی ٹانگ سے 45 ہزار درہم جبکہ جسم کے دیگر حصّوں سے 55 ہزار درہم کی رقم برآمد ہوئی۔
دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حراست میں لیا گیا 60 سے 70 برس کا شخص معذوری کا بہانہ کررہا تھا، جسے دئبی کے علاقے القوز سے جمعے کی نماز کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایشیائی گدا گر کو گرفتار کرنے کے بعد کپڑوں کی تلاشی لی گئی تو مذکورہ شخص کی جیبوں سے 25 درہم اور کچھ غیر ملکی نوٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔
دبئی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ایک ماہ قبل ماہ رمضان میں وزٹ ویزے پر دبئی آیا اور ایک ماہ کے مختصر عرصے میں بھیک مانگ کر ایک لاکھ درہم سے زائد کی رقم جمع کرلی، پولیس نے گدا گر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے جس کمپنی نے مذکورہ شخص کو ویزہ جاری کیا تھا اسے بھی اطلاع دے دی ہے۔
دبئی پولیس کے شعبہ کرمنل انویسٹی گیشن کے میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کا کہنا تھا کہ پولیس نے انسداد گدا گری مہم کے تحت 243 بھیک مانگے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے 107 بھی ہیں۔
میجر جنرل خلیل المنصوری کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے گدا گروں میں سے 195 افراد ایک ماہ قبل ہی وزٹ ویزے پر دبئی آئے تھے جن میں کچھ افراد کے پاس دبئی کا رہائشی ویزہ تھا۔
دبئی پولیس کے کرنل علی سلیم الشمسی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کی گئی 107 خواتین گدا گروں میں 7 کا تعلق عرب ممالک سے ہے جنہیں رمضان المبارک کے آخری ایّام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
کرنل علی سلیم کا کہنا تھا کہ مذکورہ افراد پیشہ ور گدا گر ہیں جو نئے نئے طریقوں سے بھیک مانگتے ہیں، جبکہ کچھ گدا گر بھیک میں ملنے والی رقم کو جرائم پیشہ وارداتوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post دبئی پولیس نے گداگر کی مصنوعی ٹانگ میں سے 1 لاکھ درہم برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tnAkCj
No comments:
Post a Comment