پاکستان اور بھارت میں مقبول ہوتی مٹکا چائے - Pakiatani Media News

Breaking

Thursday, 21 June 2018

پاکستان اور بھارت میں مقبول ہوتی مٹکا چائے

مٹی سے بنے ہوئے مٹکے میں مختلف کھانے پینے کی اشیا رکھنا ایک عام رواج ہے۔ اس طریقے سے مذکورہ شے میں مٹکے کی سوندھی سوندھی خوشبو بس جاتی ہے جو اس پکوان کی لذت کو نہایت منفرد بنا دیتی ہے۔

مٹکا کھیر، مٹکا قلفی اور مٹکا گوشت وغیرہ کے بعد اب مٹکا چائے بھی بے حد مقبولیت پا رہی ہے۔

اسے بھارت میں بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی یہ مختلف شہروں کے ریستورانوں میں دستیاب ہے۔

اس کے لیے سب سے پہلے چھوٹے سائز کے مٹکوں کو تندور میں دہکایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس میں تیار چائے ڈالی جاتی ہے جو فوراً ہی گرم مٹکے کی وجہ سے ابلنے لگتی ہے۔

اس کے بعد اسے صاف ستھرے کپوں میں نکال کر پیش کیا جاتا ہے۔ مٹکے میں نکالے جانے کی وجہ سے چائے میں مٹکے کا ذائقہ بھی آجاتا ہے جو اس چائے کو کسی بھی دوسری چائے سے نہایت مختلف بنا دیتا ہے۔

آپ یہ مزیدار چائے پینا چاہیں گے؟


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post پاکستان اور بھارت میں مقبول ہوتی مٹکا چائے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2K87wYQ

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();