ڈی آئی خان : سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کندی نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 37 پرپیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 سے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے الیکشن لڑرہے ہیں، جے یوآئی ف کے امیدوار کو شکست دینے کے لیے فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارحبیب اللہ کنڈی کوسپورٹ کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف نے گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے قومی اسمبلی کے 28 اورصوبائی اسمبلی کے 60 حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post این اے37: پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی امیدوارکےحق میں دستبردار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lMavZ8
No comments:
Post a Comment