اسلام آباد : ایمنسٹی اسکیم سے استفادے کا آج آخری دن ہے، اسکیم سے حاصل ہونے والے محصولات کا حجم بہتر ارب روپے ہوگیا ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالا دھن سفید کروانے اور چھپے اثاثے قانونی بنانے کی ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے کا آج آخری دن ہے، اسکیم آج رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی اور قانون میں اسکیم کو توسیع دینے کی کوئی گنجائش نہیں۔
ایف بی آر کو اسکیم چار سے پانچ ارب ڈالر حاصل ہونے کی امید تھی تاہم ایف بی آر کو 72ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ سو ارب روپے تک کا ٹیکس حاصل ہونے کی امید ہے۔
خلیجی اور یورپی ممالک میں موجود پاکستانیوں کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اسکیم میں توسیع کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
ٹیکس ماہرین کے مطابق ایمنسٹی اسکیم میں توسیع صرف صدارتی آرڈیننس سے ممکن ہے، انڈونیشیا کی طرز پر اسکیم میں توسیع کی جاسکتی ہے، توسیع کے بعد ہر ماہ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد کا اضافہ ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 ماہ کے لیے توسیع سے مقامی اثاثوں پر ٹیکس کا ریٹ 8 فیصد ہو جائے گا جبکہ غیر ملکی اثاثوں پر ٹیکس کا ریٹ 6فیصد ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت کی جانب سے غیر قانونی اثاثوں او ر کالے دھن کو سفید کرنے کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی تھی اور ایف بی آر نے اسکیم کو کامیاب قرار دیا تھا۔
چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اثاثوں کو ظاہر کرنے کا یہ آخری موقع ہے اگر کسی نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا تو پھر وہ کام کے نہیں رہیں گے کیونکہ اگر صبح کا بھولا شام کو واپس گھر آجائے تو اُسے بھولا نہیں کہتے۔
سپریم کورٹ نے بھی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں مداخلت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post ایمنسٹی اسکیم سے استفادے کا آج آخری دن، ایف بی آر کو 72ارب روپے حاصل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2N9XkxL
No comments:
Post a Comment