واشنگٹن : عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ کرسٹین لگارڈ نے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسوں کو عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے بھی خبر دار کردیا ہے کہ امریکی صدر کی پالیسیاں خطرناک ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی سربراہ کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے درآمدات پر اضافی ٹیکس عالمی تجارت ہی نہیں بلکہ امریکی معیشت کیلئے بھی نقصان دہ ہیں۔
کرسٹین لگارڈ کا کہنا ہے دیگر ممالک کی جانب سے جواب کارروائی عالمی مشعیت کو بڑا نقصان پہنچائے گی۔
اس سے قبل بھی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں نئی اقتصادی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں، یہ اقدام دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ کیلئے بھی نقصان دہ ہوں گی۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے مقامی صنعت کو فروغ دینے کیلئے اسٹیل اور ایلومیمنم درآمدات پر زائد ٹیکس لگائے تھے، یورپی یونین، آئی ایم ایف اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جانب سے اس اقدام کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں اس ٹیرف کے نفاذ کے بارے میں اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں کچھ ممالک کو مذکرات کے بعد اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی پیداوار کا تحفظ درحقیقت نیشنل سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے جسے عالمی سپلائی سے خطرات لاحق ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
The post ٹرمپ کی پالیسیاں عالمی تجارت کیلئے خطرہ ہیں، آئی ایم ایف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2yfh9QA
No comments:
Post a Comment