افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے، افغان صدر - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 15 June 2018

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے، افغان صدر

کابل : افغان صدر  اشرف غنی کا کہنا ہے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے اور جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی امید ہے ۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان ملک میں امن قائم کرنے میں افغان حکومت کی مدد کریں اور پائیدار امن کے لئے عوامی مطالبہ قبول کریں۔

یاد رہے کہ افغان حکومت نے عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔

جس کے بعد طالبان کی جانب سے بھی عید الفطر کے موقع پر تین دن کے لیے جنگی بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی فوجیوں کے لیے ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی فوج نے کوئی کارروائی کی تو طالبان اس کا جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کے داخل ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طالبان کی جانب سے پہلی بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جبکہ اقوامِ متحدہ، امریکا اور نیٹو کی جانب سے طالبان کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم کچھ حلقے حکومت اور مسلح افراد کے اس اعلان کو خفیہ معاہدہ بھی قرار دے رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

The post افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائر کا آغاز ہو چکا ہے، افغان صدر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HPLNQ6

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();