بیجنگ : چین نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔
تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکینگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نہ صرف چین بلکہ عالمی برادری کے کئی ممالک کے سامنے سرخرو ہوا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان نے سخت مالیاتی نگرانی اور دہشت گردوں کی مالی مدد کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے موثر اقدامات کیے اور اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کردیا
خیال رہے کہ دو روز قبل فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا، گرے لسٹ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملکوں کو شامل کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تین روزہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تھا جن کو منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جس کا قیام 1989 میں عمل میں آیا تھا۔اس ادارے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھا جائے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
The post عالمی برادری دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے‘ چین appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KkmRGG
No comments:
Post a Comment