الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا - Pakiatani Media News

Breaking

Saturday, 30 June 2018

الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا

ECP

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےعام انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات 2018 کے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا اور امیدواروں کو انتخابی نشان بھی آج دیے جائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف احمد کے مطابق امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو اپنے پارٹی ٹکٹ بھی ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرانا تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوانتخابی نشان آج دیے جائیں گے اور اس کے بعد الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی مہم کے لیے امیدواروں کو 23 دن ملیں گے اور شیڈول کے مطابق امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔

عام انتخابات 2018، الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق پولنگ کا وقت کم از کم 8 گھنٹے مقرر ہے تاہم ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پولنگ کے روز سے قبل ہی پولنگ کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کرے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KAgGKK

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();