فیصل آباد : صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں شادی سے انکار پر بس ہوسٹس کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ کے بس اڈے پربس ہوسٹس مہوش کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ملزم عمردراز نے مہوش نامی لڑکی کو شادی سے انکارپرفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم نے مہوش کا ہاتھ پکڑکر لے جانے کی کوشش کی اورانکار پر گولی چلادی۔
فوٹیج میں مہوش کوگولی لگنے پرسیڑھیوں پرگرتے دیکھا جاسکتا ہے، سکیورٹی گارڈزنے ملزم کوقابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم عمر دراز نے ڈیوٹی سے گھر واپسی پرمہوش کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، مزاحمت پراسے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
بس اسٹینڈ کے ملازمین نے ملزم کو پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ مہوش اپنے والد کی وفات کے بعد گھر والوں کی واحد کفیل تھی۔
فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بیوہ خاتون تیزاب گردی کا شکار
خیال رہے کہ رواں سال 17 جنوری کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں شادی سے انکار پر فیکٹری ورکر نے بیوہ پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ واقعے میں 7 سالہ بچی سمیت 3 خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں تھیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post فیصل آباد: شادی سےانکارپرلڑکی کا قتل‘ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JOjmE3
No comments:
Post a Comment