شجاعت بخاری کا قتل کشمیریوں کی آواز دبانے کی نئی سازش ہے‘ مشعال ملک - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 15 June 2018

شجاعت بخاری کا قتل کشمیریوں کی آواز دبانے کی نئی سازش ہے‘ مشعال ملک

kashmir

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شجاعت بخاری کا قتل کشمیریوں کی آواز دبانے کی نئی سازش ہے، انہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی شجاعت بخاری کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حملہ آور نامعلوم نہیں بلکہ بھارتی بھیڑیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری نے ہمیشہ حق وسچ کا ساتھ دیا، قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف اعتراف کرچکے ہیں کہ تحریک کو دبانا ممکن نہیں، دنیا بھارتی ہتھکنڈے سمجھے اور حق رائے دہی دلانے میں کردار ادا کرے۔


سری نگر میں رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کو قتل کردیا گیا


خیال رہے کہ آج سری نگر میں سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر کو موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کردیا، شجاعت بخاری کو دفتر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہیں قریب سے کئی گولیاں ماری گئیں، گولیوں کی زد میں آکر ان کا گارڈ بھی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


کشمیریوں کی آئے روز لاشیں عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہی ہے، مشعال ملک


یاد رہے کہ شجاعت بخاری پر 2000ء میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

The post شجاعت بخاری کا قتل کشمیریوں کی آواز دبانے کی نئی سازش ہے‘ مشعال ملک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MteeHh

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();