اس عید پر مہمانوں کی تواضع مزیدار افغانی قورمہ سے کریں - Pakiatani Media News

Breaking

Friday, 15 June 2018

اس عید پر مہمانوں کی تواضع مزیدار افغانی قورمہ سے کریں

عید خوشیاں بانٹنے اور عزیز و اقارب اور رشتہ داروں سے ملنے ملانے کا دن ہے۔ ایسے میں گھر آئے مہمانوں کی شاندار خاطر تواضع کرنا مشرقی روایات بھی ہیں اور عیدین کا لازمی حصہ بھی۔

عید میں ایک ہی دن رہ گیا ہے اور اگر آپ نے ابھی تک طے نہیں کیا کہ کل ایسی کون سی ڈش بنائی جائے جسے کھا کر اہل خانہ بھی آپ کے سلیقے کے معترف ہوجائیں اور مہمان بھی آپ کے ذائقے کی داد دیے بنا نہ رہ پائیں، تو بے فکر ہوجائیں، کل کے مینیو میں مزیدار افغانی قورمہ کو سرفہرست بنا لیں۔

اسے بنانا بھی بے حد آسان ہے، آئیں اس کی ترکیب جانیں۔


اجزا

بکرے کا گوشت (ابال لیں اور یخنی بنا لیں): آدھا کلو

تیل: 1 چوتھائی کپ

پیاز: 2 عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

نمک: 1 چائے کا چمچ

لال مرچ (پسی ہوئی): 1 چائے کا چمچ

ثابت لال مرچ: 8 عدد

دہی: 1 کپ

لیموں کا رس: 1 کھانے کا چمچ

کیوڑا: 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ


ترکیب

تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو ہلکا سنہری کرلیں۔

پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور پسی لال مرچ شامل کر کے اچھی طرح فرائی کرلیں۔

اس کے بعد گوشت کو یخنی، ثابت لال مرچ اور دہی کے ساتھ شامل کر کے دس منٹ پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔

اب اسے ہلکی آنچ پر مزید 10 منٹ کے لیے دم پر رکھیں۔

آخر میں لیموں کا رس، کیوڑا اور گرم مصالحہ ڈال کر نکال لیں۔

مزیدار افغانی قورمہ تیار ہے۔ گرما گرم سرو کریں اور مہمانوں سے داد پائیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post اس عید پر مہمانوں کی تواضع مزیدار افغانی قورمہ سے کریں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2sYBdlc

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();