اسلام آباد : الیکشن کمیشن ایک بار پھر سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ آج رات12 جے سے ملک بھر میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا، رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج انتخابی مہم کا آخری روزہے، سیاسی گہما گہمی عروج پر اور کارکنان کا جوش وجذبہ دیدنی ہے۔
ملک میں گیارہویں پارلیمانی انتخابات صرف دو روز کی دوری پر ہیں اور سیاسی جماعتوں کے ورکرز میں جیت کا جنون عروج پر ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم آج شب بارہ بجے ختم ہوجائے گی اور ضابطہ اخلاق کے مطابق رات بارہ بجے سے ملک بھر میں جلسے ریلیوں اور کارنر میٹنگز پر پابندی عائد ہوگی، اگر کسی سیاسی جماعت نے انتخابی جاری رکھی تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان انتخابی مہم کے آخری روز لاہور میں 4 مقامات پر خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں خطاب سے انتخابی سرگرمی کا اختتام کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جیکب آباد اور شکار پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان انتخابی مہم کا آخری جلسہ کراچی میں لیاقت آباد فلائی آور پر کرے گی۔
خیال رہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لئے 23 دن دیئے گئے جبکہ انتخابی مہم 48 گھنٹے قبل ختم کرنا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہوگی، جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دن عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
The post آج رات 12 بجے الیکشن مہم کا وقت ختم ہو جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LiEBCD
No comments:
Post a Comment