سزاؤں پرالیکشن روکتے تو مریم نواز اور صفدر کے کیوں نہیں روکے، شیخ رشید - Pakiatani Media News

Breaking

Monday, 23 July 2018

سزاؤں پرالیکشن روکتے تو مریم نواز اور صفدر کے کیوں نہیں روکے، شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سزاؤں پر الیکشن روکتے تو مریم نواز اور صفدر کے کیوں نہیں روکے, کلیئر کیس ہے، الیکشن کمیشن این اے60 میں انتخاب نہیں روک سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلیئر کیس ہے، الیکشن کمیشن این اے 60 میں انتخاب نہیں روک سکتا، این اے60 سے متعلق درخواست لے کر سپریم کورٹ جاؤں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سزاؤں پر الیکشن روکتے تو مریم نواز اور صفدر کے کیوں نہیں روکے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے الیکشن مہم روکی ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ این اے 60 میں قلم دوات کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، چیف جسٹس این اے 60میں انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹس لیں۔


مزید پڑھیں : شیخ رشید نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا


اس سے قبل  شیخ رشید نے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا اور کہا کہ امیدوار کو سزا ہونے پر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، امیدوار کوسزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟

گذشتہ روز بھی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات کا غیر آئینی استعمال کیا ہے، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے حلقوں میں الیکشن ملتوی کیوں نہیں کیے گئے، آئین کے تحت کوئی طاقت الیکشن روک نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کوٹا کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور امیدوار حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی راولپنڈی این اے 60 سے الیکشن لڑ رہے تھے ، جہاں ان کا مقابلہ شیخ رشید سے تھا۔

حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے این 60 پر انتخابات ملتوی کردیئے تھے اور کہا تھا کہ تمام جماعتوں کویکساں موقع دینا چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی اورعوامی مسلم لیگ نے ان اے ساٹھ میں انتخاب ملتوی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post سزاؤں پرالیکشن روکتے تو مریم نواز اور صفدر کے کیوں نہیں روکے، شیخ رشید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JKneVS

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();