سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل: پاکستان اورآسٹریلیا آج مدمقابل ہوں گے - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 8 July 2018

سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل: پاکستان اورآسٹریلیا آج مدمقابل ہوں گے

Pakistan

ہرارے : سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے شہر ہرارے میں آج سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کے لیے فیصلہ کن جنگ چھڑے گی، شاہینوں اورکینگروز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز کے دوران شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین فتوحات اپنے نام کیں جبکہ میزبان ٹیم زمبابوے کو سیریز میں متواتر چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ہرارے کے اسپورٹس کلب میں آج ہونے والے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے فیصلہ کن معرکے میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر صاحبزادہ فرحان اپنے انٹرنیشنل کیریئرکا آغاز کریں گے۔

کینگروز کے خلاف فائنل میں پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، فخرزمان، شعیب ملک، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان ، فہیم اشرف، محمد عامر حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2016 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے اب تک آسٹریلیا نے 17 میں سے 12 میچز جیتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

The post سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل: پاکستان اورآسٹریلیا آج مدمقابل ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KYzCD5

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();