عرب اتحاد کی یمن میں کارروائی، حوثی ملیشیا کا جدید مواصلااتی نظام تباہ - Pakiatani Media News

Breaking

Sunday, 8 July 2018

عرب اتحاد کی یمن میں کارروائی، حوثی ملیشیا کا جدید مواصلااتی نظام تباہ

صنعاء/ریاض : سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے عرب اتحاد نے یمن کے شہر صعدہ میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے حوثی جنگجوؤں کے جدید مواصلاتی نظام کو تباہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کی آئینی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے والی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں یمنی حکومت کی حمایت میں لڑنے والے عرب اتحاد نے گذشتہ روز یمن کے علاقے صعدہ میں حوثی جنگجوؤں کی فوجی اڈوں پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

عربی میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد نے کی فضائی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے ’حدیان اور رازح‘ میں حوثی جنگجوؤں کے مواصلاتی نظام کو پوری طرح تباہ کردیا گیا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کی جانے والی کارروائی میں حوثی جنگجوؤں کے مواصلاتی نیٹ ورک اور جدید ٹیکنالوجی سے چلنے والی آلات کو بھی مکمل کردیا گیا ہے، جسے چلانے کےلیے غیر ملکی ماہرین کی مدد سے چلایا جاتا تھا۔

سعودی عرب کی قیادت میں حوثی جنگجوؤں کے خلاف لڑنے والے عرب اتحاد کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’عرب اتحاد کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اس طرح کے جدید ٹیکنالوجی سے چلنے والے آلات استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post عرب اتحاد کی یمن میں کارروائی، حوثی ملیشیا کا جدید مواصلااتی نظام تباہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KFDyfU

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();