امریکا: روس کےلیےجاسوسی کرنےکےالزام میں خاتون گرفتار - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 17 July 2018

امریکا: روس کےلیےجاسوسی کرنےکےالزام میں خاتون گرفتار

US

واشنگٹن : امریکہ میں 29 سالہ روسی خاتون ماریا بوتینا کو روسی حکومت کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں روسی خاتون ماریا بوتینا کو واشنگٹن سے گرفتار کیا گیا۔ ماریا پر الزام ہے کہ وہ کریملن کے ایک اعلیٰ عہدے دار کی ہدایات پرکام کررہی تھیں۔

ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ بوتینا کو امریکی شہریوں کے ساتھ ذاتی تعلقات استعمال کرکے امریکی سیاست پراثرانداز ہونے کا کام سونپا گیا تھا۔

روسی خاتون پرعائد الزام کے مطابق وہ ٹویٹر کے ڈائریکٹ میسج کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کی اطلاع روسی حکومت کو دیا کرتی تھی۔

دوسری جانب ماریا بوتینا کے وکیل رابرٹ ڈرسکول نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی موکلہ جاسوس نہیں ہیں بلکہ وہ بین الاقوامی امورکی طالبہ ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ماریا بوتینا نے ریبلکن پارٹی میں شامل ہوکر اسلحے کے حق میں مہم چلائی تھی۔

خیال رہے کہ روسی خاتون کی گرفتاری اس وقت سامنے آئی جب ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ہیلسنکی میں ملاقات کے بعد روسی اقدامات کا دفاع کررہے تھے۔

امریکی انتخابات میں مداخلت‘ 12 روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکا میں سنہ 2016 کے صدراتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی اورالیکشن کمیشن کے کمپیوٹر سے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کے الزام میں 12 روسی جاسوسوں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post امریکا: روس کےلیےجاسوسی کرنےکےالزام میں خاتون گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2L0BizL

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();