مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں‘ ملیحہ لودھی - Pakiatani Media News

Breaking

Tuesday, 17 July 2018

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں‘ ملیحہ لودھی

Maleeha Lodhi

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت بلا روک ٹوک کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کی کال پراوآئی سی رابطہ گروپ کے نمائندوں کا اجلاس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزمیں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملیحہ لودھی کی جانب سے شرکا کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورت حال پربریفنگ دی گئی جس پر شرکا نے تشویش کا اظہارکیا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت بلا روک ٹوک کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، یواین ہائی کمشنررپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کی جائیں۔

ملیحہ لودھی کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پرسیزفائرخلاف ورزیاں جاری ہیں جس کے باعث ایل اوسی پرخطرناک صورت حال پیدا ہوچکی ہے۔

پاکستانی سفیرملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز بچوں کو گرفتار کر رہی ہے‘ملیحہ لودھی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 7 اپریل کو اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

The post مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کی جائیں‘ ملیحہ لودھی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2LoOjzp

No comments:

Post a Comment

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();